Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ورلڈ ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیاگیا

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ورلڈ ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیاگیا

ضلع ڈیرہ غازیخان میں ورلڈ ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیاگیا

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر ڈیرہ غازی خان)ضلع ڈیرہ غازیخان میں ورلڈ ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیاگیا مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صرف پانچ اکتوبر نہیں بلکہ پورا سال اساتذہ کیلئے ہے




سرکاری دفاتر اور اہم تقریبات میں اساتذہ کو عزت و تکریم دی جائے گی ہمارے عہدے او رکامیابیاں اساتذہ کی محنت کے مرہون منت ہیں انہوںنے کہاکہ تعلیمی اداروں میں آتے وقت طلبہ کو ویلکم اور چھٹی کے وقت الوداع کہیں گے




جس سے مثبت اثرات سامنے آئیں گے انہو ںنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں اساتذہ کیلئے مخصوص میٹنگ ایریا اور ہر تعلیمی ادارہ میں سٹاف روم تعمیر کریں گے




انہوںنے کہاکہ تعلیم اور مانیٹرنگ افسران کے باہمی رابطہ کو بہتر کر کے ضلع کی درجہ بندی کو صوبہ بھر میں اوپر لایا جائے گا رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہاکہ تدریس مقدس پیشہ ہے اساتدہ کی محنت او رجذبہ کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں سی ای او تعلیم ثناءاللہ سرانی نے کہاکہ تعلیمی معیار اور سی ایم روڈ میپ کی درجہ بندی بہتر کرنے کیلئے کردارادا کیا جائے گا




اس موقع پر دیگر اساتذہ نے بھی خطا ب کیاپرائمری ، مڈل او ربورڈ امتحانات میںنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کے اساتذہ کو وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے جاری کردہ تعریفی اسناد اور پھول دیئے گئے




Exit mobile version