121

جبوڑی بازار میں موبائل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ میں سے دو افراد موقع واردات پر دھر لئیے

جبوڑی بازار میں موبائل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ میں سے دو افراد موقع واردات پر دھر لئیے

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) جبوڑی بازار میں موبائل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث پانچ میں سے دو افراد موقع واردات پر دھر لئیے گے جبکہ تین افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جبوڑی بازار کے مرکزی چوک میں سوزوکی ٹریلہ کے ذریعے سستے کیلے فروخت کرنے والے کے ہجوم سے فائدہ اٹھاتے ہوے موبائل چوری کرنے والے گروہ میں سے




قاسم ولد اقبال ساکن چھتر اور چنزیب ولد نامعلوم ساکن چھتر کو مقامی افراد نے موقع پر دھر لیا جبکہ تین دیگر افراد بلال ولد حضرت کریم ساکن کوہستان۔حضرت نبی اور فیضان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگے۔مقامی افراد نے پکڑ ے گے چوروں کی خوب درگت بنائی تاہم انجمن تاجران جبوڑی کے صدر کی مداخلت پر چوروں کو انجمن کے مرکزی آ فس میں بند کرکے




تھانہ شنکیاری کے ایس ایچ او کو اطلاع دی گئی۔شیراز احمد نے بروقت جبوڑی پہنچ کر دونوں ملزمان کو گاڑی سمیت تحویل میں لیتے ہوے سرکاری مہمان خانے منتقل کردیا۔یاد رہے کہ مذکورہ گروہ میں شامل




افراد کیلوں کی گاڑی سے خریداری کرنے والے درجن سے زائد افراد کے موبائل فون اور نقدی چرانے کا ارتکاب کر چکے ہیں۔متاثرہ افراد نے شک کی بنا پر نگرانی کا فیصلہ کیا جس میں وہ کا میابی سے ہم کنار ہوے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں