Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین نے حاجی کیمپ سیکٹر ترنول کے زیرِ اہتمام ٹیچر ڈے کے موقع پر اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین نے حاجی کیمپ سیکٹر ترنول کے زیرِ اہتمام ٹیچر ڈے کے موقع پر اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین نے حاجی کیمپ سیکٹر ترنول کے زیرِ اہتمام ٹیچر ڈے کے موقع پر اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر )استاد بادشاہ نہیں ہوتا لیکن بادشاہ بناتا ہے۔استاد کے دل میں وہ درد ہے جو انسان کو انسان بناتا ہے۔قوموں کو کامیاب بنانے میں استاد کا بہت بڑا کردار ہے۔ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوہاٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق حسین نے




حاجی کیمپ ہال 1-14میں ایریا ایجوکیشن سیکٹر ترنول کے زیرِ اہتمام ٹیچر ڈے کے موقع پر اساتذہ کے اعزاز میں منعقدہ ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔اس موقع پر سیکٹر ترنول کے مختلف سکولز کے اعلیٰ کارکردگی کے حامل اساتذہ کو تعریفی شیلڈ سے نوازا گیا۔سیکٹر ترنول کے سالانہ امتحانات میں اوّل،دوئم اور سوئم پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں بھی انعامات تقسیم کیئے گئے۔




تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر اشتیاق حسین نے کہا کہ اساتذہ کی بدولت آج ہم معاشرہ میں باعزت زندگی گزار رہے ہیں۔تقریب سے اے ای او ترنول ڈاکٹراحسان محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔جن کی دن رات محنت سے آج سیکٹر ترنول نمایاں پوزیشن پر ہے۔




اے ای او بھارہ کہو محمد ریاض اوپل نے کہا کہ کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اساتذہ کو قدرومنزلت کی نگاہ سے نہیں دیکھتا۔اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔ڈائریکٹر حج حسیب احمد صدیقی نے کہا کہ وہ اساتذہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جن کی بدولت آج ہم یہاں ہیں۔تقریب سے ڈاکٹر رانا جاوید اورشفیق مغل نے بھی خطاب کیا۔




Exit mobile version