Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کشمیری عوام کرفیو زدہ ہےحکومتِ پاکستان اس ظلم کی مذمت کرتی ہے ثوبیہ کمال

کشمیری عوام کرفیو زدہ ہےحکومتِ پاکستان اس ظلم کی مذمت کرتی ہے ثوبیہ کمال

کشمیری عوام کرفیو زدہ ہےحکومتِ پاکستان اس ظلم کی مذمت کرتی ہے ثوبیہ کمال

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ روّیہ سے ملک و قوم کو نقصان ہوتا ہے، میڈیا مثبت پیغام رسانی کرے،دہشت زدہ علاقوں کی خبر بار بار چلانے سے لوگ ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری امورِکشمیر و گلگت بلتستان ایم این اے ثوبیہ کمال نے ترنول میں وکٹری میڈیا سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔





انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کر کے عمران خان پسے ہوئے انسانوں کی زبان بنے۔عوام کی آواز بننے کیلیئے ہمیں وزارت کی ضرورت نہیں بلکہ جذبات اور احساسات کی ضرورت ہے۔ثوبیہ کمال نے کہا کہ ساٹھ روز سے زیادہ وقت ہو گیا ہے کشمیری عوام کرفیو زدہ ہے۔حکومتِ پاکستان اس ظلم کی مذمت کرتی ہے تقریب سے انچارج راولپنڈی پریس کلب نے کہا کہ




پریس اور قوم کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔عملی کام کی ضرورت ہے۔چیئرمین قومی امن کمیٹی بین المذاہب و ہم آہنگی علامہ ظہیر ہاشمی نے کہا کہ کشمیر پر عالمی میڈیا بے ضمیری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔مولانا فضل الرحمان دھرنا کشمیر کی آزادی کیلیئے دیں۔قومی امن کمیٹی نے محر م الحرام میں قومی امن کیلئے بڑا کردار ادا کیا۔وائس چیئرمین یو سی جھنگی سیّداں ملک مہربان نے کہا کہ ترنول میں صحافت سے منسلک صحافی قابلِ فخر ہیں۔اسحاق عباسی کو حقیقت پر مبنی اور دلیرانہ صحافت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں




۔تقریب سے نور الصباح ہاشمی،نور اللہ رشیدی،اظہر خان،ڈاکٹر منیر فاروقی،فاروق شاہ اور رفعت علی قیصر نے بھی خطاب کیا۔نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے صحافیوں میں شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئیے گئے




۔تقریب کے آخر میں سجّادہ نشین دربار برّی امام سیّد محمد علی شاہ گیلانی نے دعا کر وائی۔اور افتتاحی ربن کاٹا




Exit mobile version