78

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی ہدایت پر ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی ہدایت پر ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری

ڈیرہ غازی خان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ضلعی محکمہ سول ڈیفنس ڈیرہ غازی خان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جھوک اترا، چاہ جی والا میں غیر قانونی ائل ایجنسی سیل کرکے مالک غلام شبیر کھکھ کے خلاف مقدمہ کا اندراج کےلئے استغاثہ جمع کرادیا گیا۔سول ڈیفنس آفیسر ڈیرہ غازی خان




خالد کریم قریشی نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھوک اترا میں مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی ہے سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی ہدایت پر ضلع میں پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت پر بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں