Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ فوٹوسیشن تک محدود عملی اقدامات کرنے سے قاصر

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ فوٹوسیشن تک محدود عملی اقدامات کرنے سے قاصر

ڈینگی پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ فوٹوسیشن تک محدود عملی اقدامات کرنے سے قاصر

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)ڈینگی پر قابو پانے کیلئے انتظامیہ فوٹوسیشن تک محدود عملی اقدامات کرنے سے قاصر مچھرمارسپرے ابھی تک نہیں کی گئی لوگوں میں تشویش اعلیٰ احکام سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی لاروا تیزی سے گروتھ پا رہا ہے




اور اس کے خطرات ہر طرف لاحق ہیں ضلعی انتظامیہ قصور ڈینگی کے معاملے میںلاپرواہی کامظاہرہ کرتے ہوئے ڈینگی کو کھولی دعوت دے رہی ہے انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے میٹنگزاورواک ضرورکی جاتی ہیں مگرابھی تک عملی طور پر کوئی اقدامات دیکھنے کو نہیں مل رہے ہیں




خطرات کے باوجود ابھی تک مچھرمارسپرے نام کی کوئی چیز نہیں کی گئی ہیںاور نہ ہی مختلف جگہوں پر کھڑااپانی نکالا گیا ہے اور نہ ہی ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی تدابیرپر لوگوںکو چیک کیا جارہا ہے




محکمہ صحت پہلے سے ہی ایک سوالیہ نشان بنا ہوا ہے انتظامیہ کی لاپرواہی پر لوگوں کے اندر تشویش کی لہر پائی جارہی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوٹوسیشن سے نکل کر گراﺅنڈ میں آئے اور عملی اقدامات کر ڈینگی کے خطرات کو ٹالا جائے




Exit mobile version