Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرناطق حیات غلزئی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں اس سلسلے میں منعقدہ سیمینار

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرناطق حیات غلزئی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں اس سلسلے میں منعقدہ سیمینار

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرناطق حیات غلزئی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں اس سلسلے میں منعقدہ سیمینار

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر) ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان کی طرف سے8،اکتوبربین الاقوامی سانحات سے آگاہی اوربچاﺅ کے دن کے طور پر منایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرناطق حیات غلزئی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں اس سلسلے میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے




کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصدحادثات سے پہلے تیاری کو یقینی بنا نا ہے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے بچاﺅکیلئے شجر کاری بہت ضروری ہے کیونکہ شجرکاری کے ذریعے کرہ ارض کے درجہ حرارت پرقابو پایا جاسکتا ہے خشک سالی، زلزلے اور سیلاب وغیرہ کے خدشات شجرکاری کی وجہ سے معدوم ہوجاتے ہیں ۔بین الاقوامی سانحات سے آگاہی اوربچاﺅ کے دن کے موقع پر ریسکیورز کی طرف سے ملبے کے نیچے دبے ہوئے افرادا کو نکالنے کا مظاہرہ کیا گیا




اور ریلی بھی نکالی گئی ۔ ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے پنجاب ایمرجنسی سروسزکے جوانوں اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ جوان اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان بچاتے ہیںانہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ اداروں کے علاوہ یونین کونسلز کی سطح پر ریسکیو محافظ ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں جوکسی بھی سانحہ کی صورت میں اپنے علاقہ میں بطورفرسٹ ریسپانڈر کام کریں گی تاکہ سانحات کے دوران نقصان کو کم سے کم کیا




جا سکے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرنے کہا کہ طلباءو طالبات اور عوام الناس ریسکیو کی ابتدائی ٹریننگ حاصل کریں انہوں نے کہا کہ حادثات سے آگاہی اور بچاﺅ کی تیاری ہم سب کی ذمہ داری ہے، محفوظ معاشرے کے قیام کے لیے عوام الناس کاکردار انتہائی اہم ہے




Exit mobile version