70

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈینگی،ہیلتھ،ایجوکیشن،ریونیو اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈیرہ غازیخان،لیہ اور راجنپور کے ڈپٹی کمشنرز وقاص رشید،ذیشان جاوید،افضل ناصر،ایڈیشنل کمشنر اظفر ضیاء،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈویژن بھر سے متعلقہ افسران شریک تھے




کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ڈویژنل اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چاروں اضلاع میں انسداد ڈینگی مہم پر سنجیدگی سے کام کیا جائے،سستی اور کاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔روٹین ای پی آئی،پولیو اور حکومت پنجاب کے تمام انڈیکٹرز سوفیصد پورے کئے جائیں۔کمشنر نے انڈیکٹرز کم آنے پر متعلقہ افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے




تحریری وضاحت طلب کرلی،۔کمشنر نے کہا کہ ڈویژن کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ،طلبہ اور ھیڈ ٹیچرز کی حاضری سمیت بنیادی سہولیات کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔افسران سرکاری واجبات کی




سوفیصد وصولی یقینی بنانے کےلئے ہرممکن وسائل استعمال میں لائے جائیں۔میونسپل کمیٹیوں کی آؤٹر باؤنڈری کی حدبندی مقررہ مدت میں مکمل کرائی جائے۔اراضی ریکارڈ سنٹرز پر سائلین کی رہنمائی اور سہولت یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں دیگر معاملات کا جائزہ لیکر بہتری کےلئے احکامات جاری کئے گئے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں