81

پٹرولنگ پولیس عوام دوست فورس ہے ملک طاہر مصطفی

پٹرولنگ پولیس عوام دوست فورس ہے ملک طاہر مصطفی

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر) ایس پی پٹرولنگ ڈیرہ غازیخان ریجن ملک طاہر مصطفی نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس عوام دوست فورس ہے مسافروں اور عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی




انہوں نے یہ بات ریجنل دفتر میں انچارج پٹرولنگ پوسٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ایس پی نے کہاکہ ہائی ویز پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے اور عوام کو بروقت اور فوری ریسپانس دیتے ہوئے ان کی مدد کی جائے ملک طاہر مصطفی نے کہا کہ ملازمین حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں