115

قومی تحریک ضلع تناول کا ایک اہم اجلاس صدر سردار تنولی کی زیرصدارت تناول پریس کلب لساں نواب میں منعقد

قومی تحریک ضلع تناول کا ایک اہم اجلاس صدر سردار تنولی کی زیرصدارت تناول پریس کلب لساں نواب میں منعقد

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) قومی تحریک ضلع تناول کا ایک اہم اجلاس صدر سردار تنولی کی زیرصدارت تناول پریس کلب لساں نواب میں منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری محمد جاوید تنولی ، بابو عبدالرحمن تنولی نائب صدر ، ملک علی اصغر تنولی نائب صدر ، محمد شفیق تنولی




، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، محمد شفیق تنولی ، محمد افضل تنولی صدر یونین کونسل ساون میرہ قومی تحریک اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں قومی تحریک کا ایک سال مکمل ہونے پر تنظیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ضلع تناول کے قیام کے لیے تناول کی اہم سیاسی وسماجی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا اور بہت جلد وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سے ملاقات




کا فیصلہ بھی کیا گیا ضلع تناول کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں عدالت میں رٹ دائر کرنے کا اعلان بھی کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار تنولی نے دیگر اہم معاملات پر بھی گفتگو کی اجلاس تین گھنٹے جاری رہا اجلاس میں قومی تحریک ضلع تناول کا ایک سال مکمل




ہونے پر مسرت کا اظہار کیا گیا سردار تنولی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ قومی تحریک کا اب نیٹ ورک 14 یونین کونسلوں تک پہنچ چکا ہے اور اب تک 9یونین کونسلوں کے صدور کا اعلان کر دیا گیا ہے




اجلاس سے محمد جاوید تنولی ، بابو عبدالرحمن تنولی ، محمد شفیق تنولی ، محمد افضل تنولی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس میں قومی تحریک کا ایک سال مکمل ہونے پر مرکزی کابینہ کو تحلیل کر دیا گیا ہے نئی کابینہ کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں