Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کےلئے تقریب اور ریلی کا انعقاد

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کےلئے تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق نے ریلی کی قیادت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال،اے سی صدر عثمان جلیس،دیگر افسران اور مختلف محکموں کے نمائندے موجود تھے۔شرکاءنے قومی اور کشمیر کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور بازوو¿ں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھیں

۔کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے بھارت مردہ باد،پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سمیع اللہ فاروق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کشمیر ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری شہداءکا خون رنگ لائے گا

اور کشمیریوں کو ان کی خواہش کے مطابق آزادی ملے گی۔اقوام عالم کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے۔

Exit mobile version