82

قبائلی علاقہ بارتھی میں ای خدمت سنٹر 9 ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری دے دی گئی

قبائلی علاقہ بارتھی میں ای خدمت سنٹر 9 ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری دے دی گئی

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)قبائلی علاقہ بارتھی میں ای۔ خدمت سنٹر ،گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاؤن ڈیرہ غازی خان میں بی ایس بلاک اور بوائز ڈگری کالج تونسہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 9 ترقیاتی منصوبوں کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے۔





منصوبوں پر 76کروڑ98لاکھ 23 ہزار روپے لاگت آئے گی۔ترقیاتی منصوبوں کا ایک فیصد بجٹ ہارٹیکلچر کےلئے مختص ہوگا۔منصوبوں کی منظوری کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں منعقدہ ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت کمشنر کی نمائندگی کرتے ہوئے




ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان وقاص رشید نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔منصوبوں میں معیاری مٹیریل استعمال کیا جائے۔منصوبوں کی موثرمانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ضلع ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقہ بارتھی کے عوام کو ایک ہی چھت کے نیچے




نادرا،ایکسائز،پولیس،بنک آف پنجاب،ڈاکخانہ،لینڈ ریکارڈ،ای۔سہولت،ڈومیسائل سمیت مختلف محکموں کی تی30 سے زائد سروسز فراہم کرنے کے لئے ایک خدمت سنٹر تعمیر کیا جائیگا جس پر پانچ کروڑ 79لاکھ 42ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اجلاس میں لوکل گورنمنٹ،فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی،سکول ایجوکیشن،ہائیر ایجوکیشن اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے جن منصوبوں کی منظوری دی گئی




ان میںانڈس ہائی وے اڈا سلیم آباد تا کوٹلہ مغلاں جامپور روڈ براستہ ڈھورا حجانہ روڈ کی تعمیر پر سات کروڑ روپے،فورٹ منرو میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبہ پر سات کروڑ 12لاکھ روپے،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج تونسہ میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ترمیمی منصوبہ پر بارہ کروڑ ،گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول تونسہ کی اپ گریڈیشن کے ترمیمی منصوبہ پر نو کروڑ 58لاکھ روپے




،گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاو¿ن میں بی ایس بلاک کی تعمیر کے ترمیمی منصوبہ پر 11کروڑ47لاکھ روپے،روجھان شہر میں واٹر سپلائی لائن کی بحالی پر آٹھ کروڑ روپے،تحصیل جامپور کے کاہا سلطان اور نزدیکی آبادی میں دیہی واٹر سپلائی سکیم پر چھ کروڑ روپے اور لیہ شہر کی




بستی شیخاں اور بقیہ آبادی کےلئے سیوریج،ڈرینیج اور سولنگ سکیم پر نو کروڑ 99 لاکھ 70 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجنپور افضل ناصر،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عدیل،ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم احمد باجوہ،ایکسیئن ہائی ویز




عمیر لطیف،ایکسیئن بلڈنگز ہمایوں مسرور،ڈی ای او ایلمنٹری مہر سراج الدین،ڈسٹرکٹ منیجر ای۔خدمت سنٹر رمان شاہد،ڈپٹی ڈائریکٹرز پروفیسر وسیم اختر راجہ لطف المنان اور دیگر افسران موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں