Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

محکمہ ماحولیات کے فیلڈ اسٹنٹ ناصر نے انسپکٹر بن کر رشوت کا بازار گرم

محکمہ ماحولیات کے فیلڈ اسٹنٹ ناصر نے انسپکٹر بن کر رشوت کا بازار گرم

محکمہ ماحولیات کے فیلڈ اسٹنٹ ناصر نے انسپکٹر بن کر رشوت کا بازار گرم

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف ) محکمہ ماحولیات کے فیلڈ اسٹنٹ ناصر نے انسپکٹر بن کر رشوت کا بازار گرم کر دیا، مختلف کباڑخانوں، ہوٹلوں، دوکانوں پر ڈینگی سروے کے بہانے پانچ سے دس ہزار روپے وصول کرنا معمول بنا لیا، دفتر ٹائم کے بعد پرائیوٹ گاڑی پرکسی نہ کسی پرائیوٹ شخص کے ساتھ کرپشن کا سلسلہ جاری،





متاثرہ شہریوں نے اینٹی کرپشن، وزیر اعلی، گورنر، وفاقی محتسب ، ڈی سی قصور اور تھانہ مصطفی آباد میں تحریری درخواستیں دے دی، کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دیگر محکمہ جات کی طرح محکمہ ماحولیات کو بھی ڈینگی سروے کرنے کےلئے ناسک دے رکھا ہے،




جس پر ڈینگی سروے کا بہانہ بنا کر محکمہ ماحولیات کے فیلڈ اسٹنٹ محمدناصر نے دفتری ٹائم کے بعد اپنی پرائیوٹ گاڑی پر پرائیوٹ افراد کے ہمراہ انسپکٹر بن کر شہریوں سے رشوت وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، فیلڈ اسٹنٹ محمدناصرمختلف کباڑخانوں، ہوٹلوں، دوکانوں پر ڈینگی سروے کے بہانے جاکر وہاں ڈینگی لارے کی موجودگی پر اندراج مقدمہ کی دھمکی




دیکر دس سے پندرہ ہزار روپے رشوت طلب کرتا ہے اور بعد ازاں مک مکا کرکے پانچ سے دس ہزار روپے وصول کرکے رفو چکر ہو جاتا ہے، پرائیوٹ گاڑی پرآنے کی وجہ سے شہریوں کو شک گزرا کہ یہ انسپکٹر ہمیشہ شام کو آتا ہے اور بلیک میل کرکے رقم ہتھیا لیتے ہیں،




جس پر تحریک انصاف کے کونسلر رانا شہزاد اور مقامی صحافی رانا توقیر نے اس سے سروس کارڈ طلب کیا ہے آپ کون سے محکمہ سے تعلق رکھتے ہو اور ان افراد سے پیسے کیوں مانگتے ہو جس پر فیلڈ اسٹنٹ محمدناصرطیش میں آ گیا اور کباڑخانے کے مالک، کونسلر اور صحافی کے خلاف من گھڑت مقدمہ درج کروا دیا،




اہلیان مصطفی آباد نے فیلڈ اسٹنٹ محمدناصرجو شہریوں کو انسپکٹر کا تعارف کروا کر لوٹ رہا تھا کے خلاف اینٹی کرپشن ، وفاقی محتسب، وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب، ڈی سی قصور، پولیس تھانہ مصطفی آباد دیگر حکام کو درخواستیں ارسال کر دی، محکمہ پر بد نما داغ کرپشن کے بادشاہ فیلڈ اسٹنٹ محمدناصرکو فوری معطل کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ،




Exit mobile version