74

عمران خان کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی خود غرضی کا مظاہرہ کررہے ہیں خلیل احمد

عمران خان کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی خود غرضی کا مظاہرہ کررہے ہیں خلیل احمد

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )عمران خان کرکٹ کی طرح سیاست میں بھی خود غرضی کا مظاہرہ کررہے ہیں کشمیر ایشو پر قوم کو اکٹھا کرنے کی بجائے خالی تقریروں سے لنکا فتح کرنے کی کوشش میں ہیں




۔الیکشن سے پہلے عافیہ واپسی کا نعرہ لگانے والے کی زبان اب عافیہ کا ذکر کرنے سے ڈرتی ہے پاکستان کی بیٹی کے معاملے پر بے حسی اختیار کرنے والوں سے کشمیر کی عافیاوں کی حفاظت کی توقع رکھنا دیوانگی کے سوا کچھ نہیں ۔




عام پاکستانیوں کی مسیحائی کے دعوے داروں نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے ایک سال سے زائد عرصہ میں ملک کو واضح سمت نا دے سکنے والے اگلے چار سالوں میں بھی کچھ نہیں کر سکیں گے




۔اپوزیشن کے دھرنے مفاداتی سیاست کا حصہ ہیں ان سے عوام کا کوئی بھلا نہیں ہوگا اپوزیشن نے اگر سڑکوں پر نکلنا ہے تو عوام کے حقوق کے لئے نکلیں حکومتیں گرانے کے




کھیل میں ملک وقوم کا نقصان نا کریں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ مولانا فضل الرحمان کا کندھا استعمال کر کے اپنے لئے ریلیف کے راستے بنا رہے ہیں ۔گزشتہ 72سالوں سے عوام سیاسی و مذہبی اشرافیہ کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں سیاستدانوں کی پانچوں گھی میں ہیں




جبکہ عوام بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہورہے ہیںپاسبان ڈیموکریٹک پارٹی حکومتیں گرانے کا کھیل کھیلنے کی بجائے عوام کےلئے تعلیم علاج روزگار جیسے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ عافیہ صدیقی کی واپسی اور کشمیر کی آزادی ممکن بنانے کی جدوجہد کرے گیخلیل احمد




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں