اسد عمر ناکام ہو چکے,اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بسنے والے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ملک ظہیر اعوان
اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر )اسد عمر ناکام ہو چکے,اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بسنے والے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم کیوں ہیں.ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حلقہ این اے 54 میں کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہ ہوسکا
.اسد عمر ناکام ہو گئے. حلقہ کے ووٹر تحریک انصاف کے منتخب ایم این اے اسد عمر کی طرف دیکھ رہے ہیں.ملک ظہیر کا کہنا تھا کہ ایچ تیرہ کے عوام نےحکومت کی طرف سے سوتیلی ماں جیسے سلوک سے تنگ آ کر اپنی مدد آپ کے تحت ٹوٹی ہوئی سڑک کو پختہ کرنے کا کام شروع کر رکھا ہے.
مگر کسی کو توجہ کی توفیق نہ ہوئی.موجودہ حکومت عوام کو رلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے.بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے.انتظامیہ گراں فروشی کرنے والوں اور ملاوٹ مافیا کے سامنے بے بس ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقہ موضوع نوتھیہ,سورائن اور بوکڑہ میں بجلی اور گیس کے میٹرز نہیں لگ رہے.عوام اسد عمر کی راہ تک رہے ہیں. اسد عمر نے کہا تھا کہ اقتدار میں آ کر متاثرین اسلام آباد کو بنیادی حقوق دلوائیں گے,وہ اپنا وعدہ پورا کرنے سے قاصر ہیں. حکومت اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں بسنے والے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرے.