91

کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے صدر انجمن تاجران اور دیگر صدر میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر قیادت ریلی نکالی

 کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے صدر انجمن تاجران اور دیگر صدر میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر قیادت ریلی نکالی

فور ٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر ) کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے صدر انجمن تاجران حاجی محمد سلیم زاہد،چئیرمین انجمن تاجران محمد اصغر کاہلوں، صدر میڈیکل ایسوسی ایشن فورٹ عباس کے زیر قیادت ریلی نکالی اور وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کے مطابق انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر





کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر تحصیلدار فورٹ عباس خالد عباسی ،سابقہ امیر جماعت اسلامی میاں خالد فاروق صدر الخدمت فاونڈیشن، صدر تنظیم اساتذہ ماسٹر عبدالرزاق، پریس کلب کے عہدےداران





،سول سوسائٹی اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی صدر انجمن تاجران حاجی محمد سلیم زاہد نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی جد و جہد آزادی کے ساتھ ہیں فورٹ عباس کے تاجر مکمل یقین دلاتے ہیں کہ جس وقت بھی ہمیں جد و جہد کی تحریک کے پریٹیکل حصہ کا کہا گیا تو ہم کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے





کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کے بغیر ہماری زندگی بھی بیکار ہے انشاءاللہ آخر کار فتح کشمیریوں کی ہو گی اور بھارت کے ٹکڑے ہو جائیں گے پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے لئے دھڑکتے ہیں





اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے آخر میں صدر تنظیم اساتذہ ماسٹر عبدالرزاق نے رقت آمیز دعا کروائی کہ لوگوں کی آنکھیں نم ہو گئی





انہوں نے اللہ تعالی سے کہا کہ ہم کمزور ہیں امت مسلمہ اور پوری دنیا کو جتنی مدد کرنی چاہیے تھی نہیں کر سکتے اے اللہ تو قادر ہے اپنے غیب کی مدد سے کشمیریوں کو آزادی عطا فرما انہوں نے تمام ریلی کے شرکاء سے التماس کی کہ پانچ وقت کی نماز پڑھ کر اللہ تعالی سے اپنے کشمیر بھائیوں کی آزادی کے لئے خشوع و خضوع کے ساتھ دعا کرائیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں