سرن ویلی پریس کلب کی تقریب حلف برداری مرکزی آ فس ہوٹل لب جو جبوڑی میں منعقد
مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) سرن ویلی پریس کلب کی تقریب حلف برداری مرکزی آ فس ہوٹل لب جو جبوڑی میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی سردار محمد یوسف نے پریس کلب کے عہدیداران سے حلف لیا۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں سر ن ویلی پریس کلب کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا
اور اس توقع کا اظہار کیا کہ وہ آ نے والے دنوں میں بھی اپنی روایات کو پروان چڑھاتے ہوے علاقہ کی تعمیر وترقی اور درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔
اس موقع پر انہوں نے پریس کلب کے صحافیوں کیلیے لیپ ٹاپ اور دفتر کیلیےپچاس ہزار روپے گرانٹ کا اعلان کیا۔پریس کلب کے صدر کیطرف سے پیش کیے گے سپاسنامے میں جن علاقائی مسائل کا ذکر کیا گیا
انہیں حل کرنے کی یقین دھانی بھی کرائی گئی۔پریس کلب کے جملہِ عہدیداران نے مہمان خصوصی ۔ان کیساتھ آ ے ہوے سابق ضلع ناظم سمیت دیگر مہمانان گرامی اور مقامی شرکاء کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔