اسلام آباد سمیت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل
اسلام آباد( نوید ملک سٹی رپورٹر)اسلام آباد سمیت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی تنظیمیں تحلیل کور کمیٹی اور چیئرمین تحریک انصاف کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نوٹیفکیشن مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی کی جانب سے کیا گیا صوبائی ڈھانچے کی تحلیل کیساتھ ہی ملک بھر میں ریجنز کی تشکیل کا بھی اعلان مرکزی سیکرٹری جنرل کی جانب سے ریجنز کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری
نوٹیفیکشن کے مطابق پنجاب کو شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا۔سندھ کے لئے سکھر، حیدر آباد، کراچی اور نواب شاہ ریجنز قائم
خیبرپختونخواہ، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور اور جنوبی خیبرپختونخواہ ریجنز میں تقسیم۔بلوچستان کے لئے شمالی، مرکزی، مغربی اور جنوبی ریجنز کی تشکیل کا اعلان۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد 3 تنظیمی یونٹس پر مشتعمل ہوگا۔تحریک انصاف اوورسیز ڈھانچہ 5 ریجنز پر مشتعمل ہوگا۔او آئی سی کے لئے امریکی، یورپی، ایشیائی، آسٹریلوی اور افریقی ریجنز قائم۔او آئی سی کے ہر ریجن کا الگ سیکرٹری مقرر کیا جائے گا۔