Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

بھارت میں دفن کی گئی نومولود بچی زندہ برآمد

بھارت میں دفن کی گئی نومولود بچی زندہ برآمد

بھارت میں دفن کی گئی نومولود بچی زندہ برآمد

بھارت میں نومولود بچی کو زندہ دفن کرنے کا ایک انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے۔




غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شمالی ریاست اُترپردیش کے ضلع بریلی کے ایک گاؤں میں ایک کچی قبر سے نومولود زندہ بچی برآمد ہوئی۔




مقامی پولیس کے مطابق ایک شخص اپنی نومولود بیٹی(جو کہ پیدائش کے فوراً بعد انتقال کرگئی تھی) کے لیے قبر کھود رہا تھا کہ 3 فٹ کی گہرائی پر اس کا بیلچہ ایک مٹی کے برتن سے ٹکرایا۔

اس شخص نے جب برتن کو ہٹاناچاہا تو اس میں ایک نومولود بچی موجود تھی جس کی سانسیں بھی بحال تھیں۔





واقعے کے فوری بعد بچی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ابھی زیرعلاج ہے۔




پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور بچی کے والدین کو ڈھونڈا جارہا ہے۔ پولیس کو یہ بھی خدشہ ہے کہ بچی کو والدین کی رضامندی سے دفن کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت صنفی تناسب کے لحاظ سے دنیا بھر میں سب سے خراب پوزیشن پر موجود ہے۔




بھارت میں لڑکیوں کو صنفی امتیاز کا سامنا رہتا ہے اور خاص طور پر کم آمدنی والے افراد میں بچیوں کی پرورش ایک بوجھ سمجھا جاتا ہے۔

لڑکوں کی خواہش رکھنے کی وجہ سے والدین بڑی تعداد میں غیر قانونی اسقاط حمل بھی کروا دیتے ہیں۔




Exit mobile version