ترنول,سنگجانی اور گردونواح میں ڈینگی کے تابڑ توڑ حملے,درجنوں مریض سامنے آگئے
اسلام آباد(اسحاق عباسی چیف رپورٹر )ترنول,سنگجانی اور گردونواح میں ڈینگی کے تابڑ توڑ حملے,درجنوں مریض سامنے آگئے,انتظامیہ صرف بیانات تک محدود. تفصیلات کے مطابق ترنول, سنگجانی, سرائے خربوزہ, ڈہوک عباسی اور گردونواح کے علاقوں میں ڈینگی مچھر انتہائی تیز رفتاری سے تاک تاک کر حملے کر رہا ہے
جس سے درجنوں مریض اسپتالوں میں جا پہنچے.ان علاقوں میں ڈینگی مچھر کی کثیر تعداد موجود ہے. شہریوں نے کئی ڈینگی مچھر ہاتھ سے مار کر میڈیا کو بھی دکھائے. ہیں,حکومتی ادارے صرف اخباری بیانات پر ہی کام چلا رہے ہیں,ڈی سی آفس کی جانب سے سے متعدد جگہوں پر فری میڈیکل کیمپس تو لگائے جا رہے ہیں مگر رزلٹ زیرو ہے,صرف فوٹو سیشن اور سوشل میڈیا پر ہی کام دکھائی دیتا ہے,
عوامی سروے کے مطابق مجودہ حکومت نے قبل ازوقت کوئی حفاظتی اقدامات نہ کئے اور نہ اب کوئی کام ہو رہا ہے,ایک تو مہنگائی نے عوام کو جکڑ رکھا ہے اوپر سے ڈینگی مچھر نے عوام میں خوف و ہراس پیدا کر دیا.عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائے.