کیٹ مڈلٹن نے شلوار قمیض زیب تن کرکے لیڈی ڈیانا کی یادیں تازہ کردیں
برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن 4 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں۔
شاہی جوڑے کی پاکستان میں صبح سے ہی مصروفیات جاری ہیں اور انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران سے ملاقاتیں کیں جبکہ ایک اسکول کا بھی دورہ کیا ہے۔
ان مصروفیات کی خاص بات یہ ہے کہ شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کا قومی لباس شلواز قمیض زیب تن کیا اور اس عمل نے اُن کی آنجہانی ساس لیڈی ڈیانا کی یادیں تازہ کردیں۔
کیٹ مڈلٹن نے گرلز اسکول کے دورے کے موقع پر نیلے رنگ کی شلوار قمیض جبکہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات میں پاکستانی پرچم کے رنگ سبز اور سفید شلوار قمیض زیب تن کررکھی تھی۔
ماضی میں اُن کی ساس لیڈی ڈیانا نے بھی 2 بار دورہ پاکستان کے دوران شلوار قمیض پہن کر پاکستانی عوام کا دل جیتا تھا۔