81

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن، محکمہ تعلیم اور ایپکا مہمند کے زیر اہتمام ڈی ای او نواب علی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن، محکمہ تعلیم اور ایپکا مہمند کے زیر اہتمام ڈی ای او نواب علی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)قبائلی ضلع مہمند، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن، محکمہ تعلیم اور ایپکا مہمند کے زیر اہتمام ڈی ای او نواب علی کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کا قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ۔





تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن، محکمہ تعلیم اور ایپکا مہمند کے زیر اہتمام ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی سے مہمند پریس کلب تک احتجاجی واک کیا اور بعد میں مظاہرہ کیا۔





مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر مرجان علی مہمند، محکمہ تعلیم کے اے ڈی ای او ز محمد علی،عبدالستار خان،سیف اللہ اور ایپکا کے صدر اسرار خان نے کہا کہ




ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہستان کے نواب علی کی قتل کا شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نواب علی کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں