Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں منشیات کی روک تھام کےلئے تمام قانونی طریقے استعمال کئے جائیں

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں منشیات کی روک تھام کےلئے تمام قانونی طریقے استعمال کئے جائیں۔منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کےلئے این جی اوز اور مخیر حضرات تعاون کریں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان حسنین خالد سنپال نے ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے

کہی۔اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر جام محمد اجمل اظہر،ڈی ایچ او ڈاکٹر ریاض ملک اور کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا کہ ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی مانیٹرنگ کرکے منشیات کی ترسیل روکی جائے۔

منشیات کا استعمال ترک کرنے کےلئے بھرپور آگاہی مہم کی ضرورت ہے۔منشیات کے عادی افراد کی بجائے منشیات سے نفرت کی جائے۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرکے منشیات کی رسد روکی جائے۔اجلاس میں دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔

Exit mobile version