88

ڈی آئی جی آفس مردان میں تقریب منعقد بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور ماتحت عملہ میں انعامات تقسیم

ڈی آئی جی آفس مردان میں تقریب منعقد بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور ماتحت عملہ میں انعامات تقسیم

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)مردان سال رواں کے دوران مردان ریجن میں بچوں کے متعلق جرائم میں ملوث تمام ملزمان کو پولیس نے بر وقت کاروائی کر کے گرفتار کئے ہیں۔ڈی آئی جی آفس مردان میں منعقدہ تقریب تقسیم انعامات کے دوران آر پی او مردان محمد علی خان نے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور ماتحت عملہ میں انعامات تقسیم کئے۔





اس موقع پر ڈی آئی جی مردان محمد علی خان نے کہا کہ 2019کے دوران بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کئے۔2019 میں بچوں کے ریپ کے 48 کیس




، بچوں سے بدفعلی کی ناکام کوشش کے 46 کیس درج ہوئے جن میں بھی ملوث تمام ملزمان گرفتار کئے گئے۔ ریپ کے 48 کیسوں میں مردان میں 11 بچوں، چارسدہ میں 6، صوابی میں 13 اور نوشہرہ میں 18 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔اسی طرح جنسی زیادتی کی ناکام کوششش کے 46 کیسوں




میں مردان میں 19، صوابی میں 09، چارسدہ میں 05 اور نوشہرہ میں 13 مقدمات درج ہوئے۔ پولیس نے قلیل مدت میں تمام ملزمان گرفتار کئے۔ ڈی آئی جی مردان نے بتایا کہ ’ان تمام کیسوں کو ٹریس کرنے کے لئے پولیس نے دن رات محنت کی ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کا ڈی این ٹیسٹ کیا




جبکہ ہزاروں فراد کی ٹکنیکل مانیٹرنگ کی گئی۔آر پی اومردان محمد علی خان نے کہا کہ متاثرہ بچوں کے علاقوں کو دوران تفتیش مختلف بلاکس میں تقسیم کیا گیا۔ مختلف لوگوں کا سروے کیا گیا اور تمام گھروں کو چیک کیا گیا۔ تمام مشکوک افراد کے ڈی این اے کے نمونوں کی جانچ مکمل کی گئی




۔ملزمان تک پہنچنے کے لیے پولیس کو طویل اور صبر طلب تحقیقات کرنی پڑی اور اللہ کے فضل سے تمام کیسز ٹریس ہویں اورتمام ملزمان گرفتار کیے گئے۔اس موقع پر ڈی آئی جی مردان نے کہا کہ والدین پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ بچوں کو دوست بنائیں، ان کی خاموشی توڑیں،ان میں اعتماد پیدا کریں۔ والدین اس معاملے کی اہمیت کو سمجھیں اور بچوں کیساتھ اس موضوع پر بات کریں




اور انہیں آگاہی دیں۔ بچے کو بتائیں آئسکریم یا کوئی اور کھانے کی چیز یا کھلونا کسی اجنبی سے نہ لے، کسی بھی قسم کے لالچ میں اجنبی کے ساتھ جانے سے صاف انکار کر دے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ بھی بچوں کے مسائل پر نظر رکھیں۔والدین بچوں کو اکیلا گھر سے نہ نکلنے دیں،




کھیل کامیدان ہو یاٹیوشن سینٹرخود ہی لیکر آئیں اورچھوڑنیبھی خود جائیں۔ والدین انٹرنیٹ پر غیراخلاقی ویب سائٹس تک بچوں کی رسائی روکنے کے لیے مناسب اقدام کریں۔تقریب تقسیم انعامات کے دوران ڈی آئی جی محمد علی خان نے افسران اور ملازمین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے




اس بات پر زور دیا کہ وہ آئندہ بھی بہترین کارکر د گی کا مظاہر ہ کرتے رہیں تاکہ محکمہ پولیس کا نام مزید روشن ہو اور دیگر ملازمان بھی آپ کی تقلید کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ انعام پانے والوں میں ڈی ایس پی ایاز محمود، ڈی ایس پی لقمان خان،انسپکٹر قاضی عصمت اوردیگر افسران، کانسٹیبلز اور ایس پی اوز شامل تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں