91

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی زیر صدارت شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنر وقاص رشید کی زیر صدارت شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس منعقد

ڈیرہ غازیخان (محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید کی زیر صدارت شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی، ڈی پی او اسد سرفراز ، افسران اور امن کمیٹی کے اراکین موجود تھے ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ





کہ محرم الحرام کی طرح چہلم کے موقع پر بھی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاءبرقرار رکھی جائے۔ خطبات او بیانات سے کسی کی دل آزاری نہ کی جائے۔معمولی تنازعات مل بیٹھ کر حل کیے جائیں




۔انتظامیہ اور پولیس ملکرسکیورٹی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کے کہ دین اسلام صبر وتحمل، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتاہے اس پر عمل کرتے ہوئے دنیاوی مسائل سے نجات ممکن ہے




ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ پولیس فورس عوام کی جان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے گی۔عوام ارد گرد کے ماحول پر پر نظر رکھیں اور شرپسند عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ان کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال، ندیم حیدر نقوی، صاحبزادہ انور حسین قریشی ، حافظ احمد حسن اور دیگر موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں