99

دو دن سے لاپتہ 12سالہ بچے کی نعش برآمد

دو دن سے لاپتہ 12سالہ بچے کی نعش برآمد

اسلام آباد( اسحاق عباسی چیف رپورٹر)دو دن سے لاپتہ 12سالہ بچے کی نعش برآمد.مقتول واصف کی نعش جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا.تفصیلات کے مطابق بچے نعش برآمد پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی




.تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا کے نواحی علاقہ پنڈ گوندل سے دو دن قبل لاپتہ ہونے والا بارہ سالہ بچے کی نعش جی ٹی روڈ کالا نالہ پل کے پا س سے برآمد ہوئی،بچے کی شناخت واصف کے نام سے ہوئی،




پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹیکسلا منتقل کی,پوسمارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی.پولیس کے مطابق مقتول کے سر پر گہرے زخم کے نشان تھے. قتل کی اصل وجوہات معلوم نہ ہوسکیں،دو دن قبل اسکے والدین نے تھانہ ٹیکسلا میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی




جبکہ ہفتہ کے روز مذکورہ کی نعش برآمد ہوئی،واضح رہے کہ ٹیکسلا اور گردونواح میں گزشتہ دو روز میں قتل کی تین وارداتیں ہو چکی ہیں جس سے علاقہ میں خوف و ہراس کی کیفیت ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں