119

بھارتی میڈیا پاک فوج کے جواب سے ہونیوالا بھارتی نقصان سامنے لائے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا چیلنج

بھارتی میڈیا پاک فوج کے جواب سے ہونیوالا بھارتی نقصان سامنے لائے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا چیلنج

اسلام آباد( اسحاق عباسی چیف رپورٹر)بھارتی میڈیا پاک فوج کے جواب سے ہونیوالا بھارتی نقصان سامنے لائے،ڈی جی آئی ایس پی آر کا چیلنج،دوٹوک اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے واضح کیا ہے




کہ بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے نام نہاد کیمپوں پر حملے کاجھوٹا دعویٰ کررہاہے،بھارتی میڈیا مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل کرے،انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا




، پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کریگی اور بھارتی فوج کواپنے اقدام پر ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑیگی۔ لائن ا?ف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق اپنی ٹوئٹ میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،




بھارت دہشت گردوں کے مبینہ کیمپوں کو نشانہ بنانے کا جھوٹ چھپانے کیلئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین اور مقامی و غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو آزاد کشمیر میں مکمل رسائی حاصل ہے،مقبوضہ کشمیر میں انہیں یہ آزادی حاصل نہیں۔




میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں ا?باد شہریوں کی مکمل حفاظت کریگی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام پر ناقابل برداشت قیمت چکانی پڑیگی۔




انہوں نے کہاکہ جھوٹے بھارتی دعووؤں اور جعلی فلیگ ا?پریشن کی تیاریوں کو سچ بتا کر بے نقاب کرتے رہیں گے۔میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ بھارتی فوج اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے اور زخمیوں کو لے جانے کے لئے کوشش کررہی ہے،اس کے لئے اس نے امن کا سفید پرچم لہرا دیا ہے




، بھارتی فوج کو بلااشتعال سیزفائر خلاف ورزیوں سے پہلے سوچنا چاہیے، بھارتی فوج کو عسکری آداب کا خیال رکھنا چاہئے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں