84

شہداء بالاکوٹ پبلک لائبریری بالاکوٹ کا افتتاح

شہداء بالاکوٹ پبلک لائبریری بالاکوٹ کا افتتاح

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) شہداء بالاکوٹ پبلک لائبریری بالاکوٹ کے افتتاح کے موقع پر چئیرمین تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ سیدمصدق حسین شاہ اور وائس چئیرمین سیدشبیرحسین شاہ چئیرمین شہداء بالاکوٹ پبلک لائبریری سعد اقبال کے ہمراہ ممبرشپ فارم فِل کررہے ہیں





اس موقع پر دونوں نوجوان راہنماوں نے سعد اقبال کی اس کاوش کو سراہا اور انکے لیئے ہر وقت اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو اس اہم کارنامے پر سعد اقبال اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چائیے جنھوں نے لاکھوں روپے لگا کر انکی دہلیز پر لائبریری جیسی سہولت فراہم کی اگر یہ چاہتے




تو ان پیسوں سے کوئی بڑا کاروبار شروع کر سکتے تھے جس سے انکو لاکھوں کی آمدن ہوتی لیکن سلام ہے اس شخص اور اس کے والدین کو جنھوں نے اپنے تمام تر وسائل بروع کار لاتے ہوئے یہاں لائبریری کا قیام عمل میں لایا ۔ یہ تحصیل بالاکوٹ کے عوام کی خوش قسمتی ہے




نوجوانوں کو بڑھ چڑھ کر اپنی ممبرشپ کرنی چائیے اور کتاب سے اپنے تعلق کو جوڑنا چائیے ۔ گنوا دی ہم نے وہ میراث جو اسلاف سے پائی تھی ثریّا سے زمیں پر آسماں نے ہم کو دے مارامگر علم کے وہ موتی کتابیں اپنے آباء کی جو دیکھیں ان کو یورپ میں تو دل ہوتا ہے سیپارہ




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں