72

بارہ اکتوبر کو ڈی ای او ضلع کولئی پالس نواب علی کے پراسرا قتل کا واقعہ

بارہ اکتوبر کو ڈی ای او ضلع کولئی پالس نواب علی کے پراسرا قتل کا واقعہ

مانسہرہ( ابرار احمد سٹی رپورٹر) بارہ اکتوبر کو ڈی ای او ضلع کولئی پالس نواب علی کے پراسرا قتل کا واقعہ پیش آیا ابتداء میں پولیس نے بھی اسکو خودکشی قرار دیا مگر جب اس کیس کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا تو یہ انکشاف ہوا کہ یہ نواب علی نے خودکشی نہیں کہ تھی انکو قتل کیا گیا تھا





جس پر ڈی آئی جی ہزارہ مظہر الحق کاکا خیل نے ڈی پی او مانسہرہ زیب اللہ خان اور ڈی پی او کولئ پالس افتخار احمد کی نگرانی میں اس کیس کی تفتیش کے لیے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی جس کے انچارج ایس پی انوسٹیگیشن مانسہرہ عارف جاوید تھے انوسٹی گیشن ٹیم میں ارشد محمود ایس پی انوسٹیگیشن کولئی پالس، حبیب الرحمان ڈی ایس پی پالس،




ریاض خان ڈی ایس پی پٹن، عاشق حسین ڈی ایس پی انوسٹیگیشن مانسہرہ،ایس آئی فیاض خان، ایس آئی محبوب الرحمان، ایس آئی عاقبت شاہ اور دیگر شامل تھے آرمز ایکسپرٹ اور فرانزک رپورٹ میں نواب علی کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا مقتول کو تین سے چار فٹ کے فاصلے سے گولیاں ماری گئی




تھیں مقتول کے ہاتھوں پر بھی بارود کے آثا نہیں ملے مقتول کو درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی کی وجہ سے قتل کیا گیا ایم پی اے پی کے ستائیں اسکے حواریوں اور آفس سٹاف کے دباؤ کی وجہ سے مقتول ڈی ای او نے چھبیس ستمبر کو سترہ افرادکے آرڈر کیے تھے جو کہ انہوں نے وقوعہ والے دن Widraw کر لیے تھے




اسکے علاوہ مقتول ڈی ای او نواب علی پر چار مزید ڈرائیور بھرتے کرنے کے لیے دباؤ تھا انہوں نے اس سے انکار کیا پولیس تفتیش میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ مقتول کو اٹھارہ بیس دن قبل ایبٹ آباد لیجا کر کمرے میں بند کیا گیااور تشدد کیا گیا قتل سے ایک دن قبل بھی نواب علی کے کمرے




کو تالا لگا کر کمرے میں محبوس رکھا گیا کہ آرڈر کریں پولیس نے اپنی طرف سے بھی قتل کا مقدمہ درج کیا مقتول کے بھائی نے بھی انہی نامزد ملزمان پر دعویداری کی پولیس نے نو ملزمان کو گرفتار کر کےمجاز عدالت سات روز کی پولیس حراست حاصل کر لی ہے جبکہ دو ملزمان کی کی گرفتاری بقایا ہے




ملزمان میں بادل خان سینیٰر کلرک، اقبال حکمت ایس ڈی ای او، مفتی عبیدالرحمان ایم پی اے پی کے ستائیس پسند خان کلرک ، چار ڈرائیور کی آسامی کے امیدوار اقبال، عبدالودود،دوست محمد، عبیداللہ، نورالحق ٹیچر،فخر الدین اور زاکر شامل ہیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں