85

حسین نواز نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

حسین نواز نے نواز شریف کو زہر دیے جانے کا خدشہ ظاہر کردیا

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ پلیٹیلیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے۔





مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) دفتر سے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ 




سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ رات 8 بجے کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے خون میں پلیٹیلیٹس 16 ہزار کی سطح پر تھے




https://twitter.com/Hussain_NSharif/status/1186325439490543621

اسی ٹوئٹ کے جواب میں سابق وزیراعظم کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ ’پلیٹلیٹس کم ہونے کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے جو ایک یا دوسری صورت میں دیا جا رہا ہو‘۔




اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ ’کسی کو شبے کا فائدہ نہ دیں، اگر والد کو کوئی نقصان پہنچا تو آپ جانتے ہیں کون لوگ اس کے ذمہ دار ہوں گے‘۔

https://twitter.com/Hussain_NSharif/status/1186327654867374081

اس کے بعد حسین نواز نے ایک رپورٹ بھی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ آج کا نہیں بلکہ بہت عرصے سے طے شدہ طبی معاملہ ہے کہ پلیٹلیٹس کی کمی کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے‘۔




یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جبکہ وہ احتساب عدالت کی جانب سے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں