113

سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد کے ڈویلپڈ سیکٹروں میں رہائشی اورکمرشل پلاٹوں کی نیلا می شروع

سی ڈی اے کے زیر اہتمام اسلام آباد کے ڈویلپڈ سیکٹروں میں رہائشی اورکمرشل پلاٹوں کی نیلا می شروع

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد )سی ڈی اے کے زیر اہتمام جناح کنونشن سنٹرمیں منقدہ 3 روزہ رہائشی و کمرشل پلاٹوں کی نیلامی کے پہلے روز اسلام آباد کے مختلف ڈیویلپڈ سیکٹروں میں واقع20 رہائشی پلاٹ نیلام کر دیئے گئےجن کی مالیت تقریباً696.082ملین روپے ہے




۔ تین روزہ نیلام کے پہلے روزرہائشی جبکہ 23 اور24اکتوبر کو کمرشل پلاٹ نیلام کیے جائیں گے۔ نیلامی کے
پہلے روز لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنی پسند کےپلاٹ بولی لگا کر حاصل کئے۔پلاٹوں کی نیلا می کے عمل کو شفاف بنانے کےلیے سی ڈی اے کے ممبراسٹیٹ کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے کمیٹی نیلا می کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔ نیلامی میں




حصہ لینے والے شرکاء نے آکشن کمیٹی کی طرف سے نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے کئے جانیو الےاقدامات کو سراہا۔تین روزہ نیلامی کے پہلے روز نیلام کیے جانے والے سیکٹر G-10/2 کی سٹریٹ نمبر 19کے پلاٹ نمبر237 ،سائز233.33مربع گز کی بولی 120,000/-فی مربع گز،پلاٹ نمبر238،سائز233.33مربع گز کی بولی112,000/- روپے فی مربع گز




،پلاٹ نمبر239،سائز233.33مربع گز کی بولی111,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر240، سائز 233.33مربع گز کی بولی111,000/- روپے فی مربع گز، پلاٹنمبر241،سائز233.33مربع گز کی بولی110,000/- روپے فی مربع گز اور پلاٹ نمبر242سائز233.33مربع گز کی بولی111,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔




اسی طرح سیکٹر F-10/2 کی سٹریٹ نمبر 3-Aکے پلاٹ

نمبر1 سائز600مربع گز کی بولی 163,000/- روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر2،سائز600مربع گز کی بولی153,000/- روپے فی مربع گزجبکہ سیکٹر F-11/2 کی سٹریٹ نمبر 20 کےپلاٹ نمبر155-C،سائز400مربع گز کی بولی121,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔ سیکٹر D-12/3 کی سٹریٹ نمبر17 کے پلاٹ نمبر318 سائز500مربع گز کی بولی90,000/- روپے فی مربع گز، پلاٹ نمبر319سائز500مربع گز کی بولی86,000/- روپے فی مربع گزجبکہ سیکٹرD-12/1 کے سٹریٹ نمبر103 کے پلاٹ
نمبر688سائز272.22مربع گز کی بولی94,000/- روپے فی مربع گز، پلاٹ نمبر689سائز272.22مربع گز کی بول93,000/- روپے فی مربع گزجبکہ ڈبل روڈ کے




پلاٹ نمبر948 سائز272.22مربع گز کی بولی111,000/- روپے فی مربع گز اورپلاٹ نمبر949،سائز272.22مربع گز کی بولی112,000/- روپے فی مربع گز لگائی
گئی۔ سیکٹر D-12/1 کی سٹریٹ نمبر75 کے پلاٹ نمبر970، سائز272.22مربع گزکی بولی103,000/- روپے




فی مربع گز اور پلاٹ نمبر971، سائز272.22مربع گز




کی بولی103,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔ اسی طرح سیکٹر D-12/1 کی سٹریٹ نمبر80 کے پلاٹ نمبر1184،سائز139مربع گز کی بولی116,000/- روپے فی




مربع گز، جبکہ سٹریٹ نمبر 81 کے پلاٹ نمبر1187، سائز 139مربع گز کی بولی104,000/-

روپے فی مربع گز،پلاٹ نمبر1188،سائز139مربع گز کی




بولی103,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔پلاٹوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی آمدنی اسلام آباد کے مختلف سیکٹروںکی ڈویلپمنٹ پر خرچ کی جائے گی۔ تین روزہ نیلامی کے پہلے دن بڑی تعداد
میں پلاٹوں کی زیادہ سے زیادہ بولی پر فروخت ہونا شہریوں کی طرف سے ادارےکی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ سی ڈی اے نے کا میاب بولی دہندگان کوادارے کی پالیسیوں پر اعتماد کرنے پر سراہا ہے




۔آکشن کمیٹی اپنی سفارشات سی ڈی اے بورڈ کو پیش کرے گی جو ان کو منظوری دینے کا مجاز فورم ہے۔ پلاٹوں کی نیلامی بدھ 23 اکتوبر اورجمعرات24اکتوبر کے روز بھی جاری رہے گی جس میں کمرشل پلاٹ نیلامی کے لیےپیش کیے جائیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں