77

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کے خلاف ہے غلام سرور خان

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کے خلاف ہے غلام سرور خان

اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)مولانا فضل الرحمان کا دھرنا کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کے خلاف ہے یہ دھرنا پاکستان کے خلاف ہے اورمولانا را کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا





انہوں نے کہا کہ کشمیر ایشو بہتر سالوں سے پس پشت تھا جس طرح موجودہ حکومت اور عمران خان نے کشمیر اشیو کو دنیا کے سامنے اٹھایا ، جس کو وجہ ساری دنیا کا پریشر ہندوستان پر ہے

اور مولانا صاحب ہندوستان پر سے یہ پریشر ہٹانے کے لئے دھرنا دینے جا رہے ہیں اور وہ را کے ایجنٹ کا کام کر رہے ہیں ہم اس دھرنے سے خائف نہیں دھرنے سے نقصان کشمیر کاز اور پاکستان کو نقصان ہوگا ۔




پی ٹی آئی نے جو 126 دن کا دھرنا دیا وہ الیکشن میں دھاندلی پر دھرنا دیا گیا چار حلقے کھولنے کی بات کی گئی تھی مگر مولانا کے مقاصد کیا ہیں مولانافضل الرحمان تو اپنی سیٹ بھی نہیں جیت سکے مولانا کی پارٹی برے طریقے سے ہاری، ایم ایم اے اور مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلزپارٹی برے طریقے سے الیکشن ہار چکی ہیں ان لوگوں کے پاس دھرنے کا جواز ہی نہیں ہے




اور یہ دھرنا اس وقت دیا جا رہا ہے جب پاکستان مشکل ترین مراحل سے گزر رہا ہے آج بھی ایل او سی پر فائرنگ ہوئی ہے کچھ شہادتیں ہوئیں اور ہندوستانی فوجی اور سویلین بھی مارے گئے دونوں ممالک کی فوجیں آمنے سامنے ہیں آج اسی لاکھ کشمیری پابند سلاسل ہیں دو ماہ سے زائد وقت گزر چکا ہے




کشمیری مسلمان کرفیو کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں بچے سکولوں میں نہیں جا سکتے بیمار ہسپتالوں میں نہیں جاسکتے بزرگوں کو مساجد تک نہیں جانے دیا جا رہا ، چالیس ہزار مسلم لیڈر شپ کو ہندوستان کی




جیلوں میں قید کر کے ٹارچر کیا جا رہا ہے مولانا کا اس وقت کا دھرنا ہندوستان کے ظلم ک و مزید تقویت دینے کے مترادف ہے اس وقت مولانا مودی اور را کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں جسکی وجہ سے حکومت اس دھرنے کے خلاف ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں