Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعظم عمران خان کی نوازشریف سے مریم نواز کی ملاقات کرانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی نوازشریف سے مریم نواز کی ملاقات کرانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی نوازشریف سے مریم نواز کی ملاقات کرانے کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے اُن کی صاحبزادی مریم نواز  کی  ملاقات کرانے کی ہدایت کی ہے۔ 




ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کیا  اور ہدایت کی کہ نوازشریف سے مریم نواز کی ملاقات کرائی جائے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد مریم نواز کو جلد ہی سروسز اسپتال لایا جائے گا جہاں وہ والد سے ملاقات کریں گی۔




خیال رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران مریم نواز نے والد سے ملاقات کی درخواست کی تھی  اور اس دوران وہ آبدیدہ بھی ہوگئیں تھیں۔ 




عدالت نے ان کی درخواست کو  دائرہ اختیار میں نہ ہونے کے باعث رد کردیا تھا۔ 




اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹیلیفون کرکے نواز شریف کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔




یاد رہے کہ نواز شریف ان دنوں سروسز اسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ اُن کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری مل کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔




Exit mobile version