116

مثبت صحافت اور خدمت خلق کے جذبہ سے صحافی معاشرہ میںاہم کردار ادا کر سکتے ہیں حاجی محمد شریف

مثبت صحافت اور خدمت خلق کے جذبہ سے صحافی معاشرہ میںاہم کردار ادا کر سکتے ہیں حاجی محمد شریف

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)مثبت صحافت اور خدمت خلق کے جذبہ سے صحافی معاشرہ میںاہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس کیلئے ہر صحافی کو اپنے انداز فکر، خبر نگاری اورتلفظ پرستی میں بہتری لانے کی کوشش کرنا ہوگی تمام صحافی اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں





۔میرا تعاون صحافیوںکے ساتھ ہمہ وقت رہے گا۔ہم سب مثبت صحافت کو فروغ دے کر معاشرے سے موجودبرائیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں جس کیلئے میرے دروازے تمام صحافیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں، ان خیالات کا اظہار صدر پریس کلب قصورحاجی محمد شریف مہر نے صحافی برادری سے ایک شاندار تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد اسلم خاں




،گروپ لیڈرمہر محمد جاویداور تکریم علی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی انہوںنے کہا کہ صحافی عوام میں آگاہی اور امید بھی بناتے ہیںملک وقوم کی تعمیر وترقی میں صحافی برادری کا ہمیشہ قلیدی کردار رہا ہے




اور ہر قسم کی قربانیاں پیش کیں گئی ہیںجب تک صحافیوں کے حقوق نہیں مل جاتے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائے گے کوئی بھی ریاست اس وقت مکمل ہوتی ہے جب اس میں بسنے والوں کو ان کے حقوق میسر ہو




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں