علاقہ تھانہ صدر پھولنگر میں موٹر سائیکل کو تیز رفتار کنٹینر کی ٹکر ایک بچہ جاں بحق
قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)علاقہ تھانہ صدر پھولنگر میں موٹر سائیکل کو تیز رفتار کنٹینر کی ٹکر ایک بچہ جاں بحق جبکہ میاں بیوی شدید مضروب ہوگئے ۔حویلی لکھا کے رہائشی شبیر احمد اپنی بیوی اور سات سالہ بیٹے کے ہمراہ بسواری بلا نمبری موٹر سائیکل پر لاہو سے حویلی لکھا جارہے تھے
کہ خان کے موٹر کے قریب تیز رفتار کنٹینر نے ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں سات سالہ محمد رمضان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ شبیر احمد اور اس کی بیوی معجزانہ طور پر بچ گئے جنہیں طبی امداد کے بعد علاج کے لیے ٹرما سینٹر پھولنگر منتقل کردیا گیا ہے کنٹینر کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر دو نوں موقع سے فرار ۔پولیس تھانہ صد رپھولنگر مصروف کاروائی ہے ۔