اللہ نے مجھے عزت ووقار سے نوازا ہے میں ان دوستوں اور چاہنے والوں کاتہہ دل سے مشکور ہوں جینوارائے
قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)اللہ جو کرتا ہے بہتر کرتا ہے۔ اللہ نے مجھے عزت ووقار سے نوازا ہے میری گلوکاری اور اداکاری میں ہونے و الی ترقی میں والدین سرپرستاروں کی دعائیں بھی شامل ہیں
۔میں ان دوستوں اور چاہنے والوں کاتہہ دل سے مشکور ہوں میں غریبوں مسکینوں کا درد بہت زیادہ محسوس کرتی ہوں۔ چیریٹی شو ز کا انقعاد میری پہلی ترجیع ہوتی ہے۔
ایسے کاموں میں میں حصہ لینے سے میرے دل کو حقیقی سکون ملتا ہے ۔میں سوچتی ہوں ہوسکتا ہے میری پیشہ وارانہ ترقی انہی کی دعاوںکا نتیجہ ہے میں نے کبھی حسد نہیں کا اور نا ہی کسی کی غیبت کی ہے میں اپنے شبعہ سے تعلق رکھنے والوں کا دل سے اقرار کرتی ہوں
مجھے مہندی حسن کی گلوکاری نے بہت متاثر کیا۔ اس لیے کئی ایک ان کی غزلیں گا کر پرستاروں میں مقبول ہوئی۔ ان الفاظ کا اظہار جینو ارائے نے اپنے ایک حالیہ انٹرویوں میں کیا۔ جرنلسٹ مقصود انجم کمبوہ نے میرے کئی ایک انٹر ویو کئے اور پاکستان کے معتبر اخبارات کی زینت بنایا۔
میں ان کی بے حد مشکور ہوں۔ یہ حقیقت ہے کے انہوں نے مجھے پاکستان میں مقبولیت دلائی آج سینکڑوں پاکستانی پرستار میری غزلیں اور گانے سن کر محظوظ چچچہوتے ہیں اور میری گلوکاری کی داد دیتے ہیں۔