Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

’ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہا ہوں، نالائق اور نااہل وزیراعظم کو گھرجانا ہوگا

’ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہا ہوں، نالائق اور نااہل وزیراعظم کو گھرجانا ہوگا

’ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہا ہوں، نالائق اور نااہل وزیراعظم کو گھرجانا ہوگا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کہاں گئیں ایک کروڑ نوکریاں ؟ کہاں گئے پچاس لاکھ گھر ؟ عمران خان کا نیا پاکستان ایک بھیانک خواب ثابت ہورہا ہے ۔




کندھ کوٹ میں جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں ملک کے حالات بہت خوفناک دیکھ رہے ہیں، اس نالائق اور نااہل وزیراعظم کو استعفیٰ دے کر گھرجانا ہوگا ۔




چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ آصف زرداری کو علاج کی سہولت نہ دے کر دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے، مگر آصف زرداری ڈرا نہیں ، جھکا نہیں اور ٹوٹا نہیں۔




بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں انصاف دو نہ دو سانحہ ساہیوال کے ان بچوں کو ہی انصاف دے دو جن کے سامنے والدین کو قتل کیا گیا ۔




انہوں نے کہا کہ ہمیں جیلوں میں قیدکرنا چاہتے ہو تو کرلو، لوگوں سے روٹی نہ چھینو، لوگوں کو بے روزگار نہ کرو، جینے کا حق دو، کشمیر میں آج بھی کرفیو اور لاک ڈاؤن ہے، کشمیر کا سودا عوام کو منظور نہیں ہے۔




Exit mobile version