Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس ٹیم نے پندرہ سال تک قید میں رکھے جانے والی عورت کو آج بازیاب کیا

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس ٹیم نے پندرہ سال تک قید میں رکھے جانے والی عورت کو آج بازیاب کیا

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس ٹیم نے پندرہ سال تک قید میں رکھے جانے والی عورت کو آج بازیاب کیا

اسلام آباد ((شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس ٹیم نے پندرہ سال تک قید میں رکھے جانے والی عورت کو آج بازیاب کیامیڈیاایڈوائزر پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ مردان





آج پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس ٹیم جوکہ دوخواتین سمیت 7 اراکین جسمیں شہنام خان کی قیادت میں ضلع صوابی سے عمران غزن۔ پی آر او پشاور نویدخان۔پشاورہی سے کوارڈینیٹر وصال خان ۔۔عالم جان خان۔۔میڈیم سپوگمئی اورمیڈیم نازیہ مراد اِس ٹیم کاحصہ تھے





ضلع صوابی کے علاقہ یار حسین کادورہ کیا جہاں ایک بہت بڑے گھر میں ایک بَدبُو دار زندان نُما کمرے میں چارپائی پر پڑی شمیم بی بی جو اس گھرمیں بسنے والو اور اردگرد کی معاشرے کی بے حسی اور مردہ ضمیری کی ایک تصویر بنی بیھٹی تھی





اس سلسلے میں پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس کو جاپان سے ایک شخص نے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور اس گھر میں ہونے والے ظلم کے متعلق سارا احوال بیان کیا تھا کہ علاقہ یارحسن میں بھائیوں نے کئی سالوں سے اپنی بہن کو ایک چھوٹی سی زندان نما کمرے میں قید رکھا ہوا ہے





جہاں پر وہ مکمل نفسیاتی مریضہ بن چکی ہے اِس ستم ظریفی کے وجوہات بیان کرتے ہوئے اُس نے کہا کہ اس عورت کے بھائیوں کو یہ ڈر تھا کہ کل کو یہ جائیداد میں اپنا حصہ مانگے گی جسکی وجہ سے ان کو ایک پلاننگ کے تحت قید میں رکھا جسکی وجہ سے یہ نفسیاتی مریضہ بن چکی ہے





اہل علاقہ کے مطابق ان کی ایک بہن پہلے ہی جائیداد میں حصہ مانگنے پرقتل ہوچکی ہےاور اب یہ سب بھائی ملکر اس نفسیاتی مریضہ جسکا نام شمیم بی بی ہے ان کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کررہے ہیں تاکہ کسی طریقے سے اِن سے بھی جان چھوٹ جائے اور یہ گُھٹ گُھٹ کر مرجائے





اورجائیداد بھائیوں کے حصے میں آجائےپاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس کی ٹیم نے پولیس اور دیگر علاقہ مشران کے ساتھ جب اس گھر کا وزِٹ کیا تو پتہ چلا کہ اس محل نما گھر میں رہنے والے بھائیوں نے اپنی اس مجبور بہن کو ایک چھوٹے سے بَدبُودار کمرے میں قید کرکے رکھا ہے جہاں پرنہ کھڑکی ہے




نہ روشندان اور نہ ہی کوئی اور روزمرہ کی انسانی سہولت کی کوئی چیز بس ایک ٹوٹی پھوٹی چارپائی اوراِس پرپہیلی ہوئی میلی کچیلی تولائی چادر اورتکیہ اس خاتون کا کل اَثاثہ ہےپاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس کی ٹیم نے اس عورت کی علاج اور رہائش کی ساری ذمہ داری خودلی لیکن




علاقہ مشران اور پولیس کے سامنے اس خاتون کے بھائیوں نے یہ یقین دہانی کرائی کہ اس کو آج کے بعد ہم ایک عام انسان کی طرح وقت دینگے اور اسکا کا مکمل اوربہترعلاج بھی کریں گے اورگھر کے دیگر افراد کی طرح اپنے ساتھ رکھیں گے اس حوالے سے ٹیم نے متعلقہ تھانے کے




ایس ایچ او کو بھی کہا کہ آپ ہمیں اس سلسلے میں ہر مہینہ اپڈیٹ کرینگے اِس بہترین اور اِحسن کارکردگی پر پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائیٹس ڈسٹرکٹ مردان کی کابینہ وممبران دل کی اَتہاہ گہرائیوں سے ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔




Exit mobile version