109

مردان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

مردان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)مردان پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔دو مجرم اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے تین سہولت کار اور قانونی شکنی کرنے والوں سمیت چوبیس مشتبہ افراد گرفتار،





Image may contain: 4 people, people sitting and beard



غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج،اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ڈی ایس پی سٹی بشیر احمدخان کی قیادت میں ایس ایچ اوتھانہ ہوتی مقدم خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے




تھانہ ہوتی کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران02 مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے03سہولت کاروں، قانون شکنی کرنے والوں سمیت24مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز، ایک رائفل،05عدد پستول اور مختلف ساخت کے 114عدد کارتوس برآمد ہوکر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے،




آپریشنزکے دوران35 مشتبہ ٹھکانے اور مکانات چیک کئے گئے جس میں 04غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ناقص سیکورٹی انتظامات پر ایک شحص کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔




پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے76 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 18افراد کو زیر دفعہCRPC 151/107،06افراد کو55/109CRPC جبکہ 03افراد کو 55/110کے تحت گرفتار کیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں