69

ڈی پی او سجاد خان کی خصوصی احکامات پر ٹریفک وارڈن پولیس نے کاروائیوں کے دوران ان تمام اشیاء کو قبضے میں لیا

ڈی پی او سجاد خان کی خصوصی احکامات پر ٹریفک وارڈن پولیس نے کاروائیوں کے دوران ان تمام اشیاء کو قبضے میں لیا

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)مردان پولیس لائن میں غیر قانونی و غیر اخلاقی ہیوی میوزک لاؤڈ سپیکر، پریشر ہارن، سلنسرز و دیگر اشیاء کی تلفی کی گئی، ڈی پی او سجاد خان کی خصوصی احکامات پر ٹریفک وارڈن پولیس نے کاروائیوں کے دوران ان تمام اشیاء کو قبضے میں لیا تھا۔





Image may contain: one or more people, people standing and outdoor

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کی خصوصی احکامات پر ٹریفک وارڈ ن پولیس مردان نے پریشر ہارن، ہیوی میوزک لاؤڈ سپیکر ز، شور شرابہ پیدا کرنے والے موٹر سائیکل سلنسرز، ٹیپ ریکارڈروغیرہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ان تمام




غیر قانونی و اخلاقی اشیاء کو تحویل میں لیا تھاجس کو JMICمردان شیراز طارق، ڈی ایس پی ٹریفک جمیل الرحمن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شکیل، انچارج ٹریفک وارڈن پولیس امجد علی خان و دیگر پولیس افسران کی




موجودگی میں بھاری مشینری کے ذریعے تلف کیا گیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک جمیل الرحمن نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او سجاد خان کی احکامات کے روشنی میں ان تمام غیر قانونی و اخلاقی مواد کے خلاف ٹریفک وارڈن پولیس مردان کی کاروائیاں جاری رہے گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں