اوورسیز پاکستانیوں کی ترجمانی کرنا اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں مجھے خوشی ہے عاصم ملک
اسلام آباد( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت اور سمند پار مقیم پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے اپنے ایک بیان میں ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی ترجمانی کرنا اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں مجھے خوشی ہے کہ اووورسیز پاکستانی مجھ پر اعتماد کرتے ہیں
اور اپنے مسائل کا مجھ سے اظہار کرتے ہیں میں انہیں یہ یقین دلاتا ہوں کہ کچھ بھی ہو جائے میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے کام کرتا رہوں گا اور ان کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کروں گا ۔
انہوں نے کہا کہ میری سب سے بڑی دولت اوورسیز پاکستانیوں کا مجھ پر اعتماد کرنا ہے اور اسی اعتماد کا نتیجہ ہے کہ میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ہر فورم پر آواز اُ ٹھا رہا ہوں چاہے مڈل ایسٹ میں کوئی فورم ہو یا پاکستان میں حکومتی سطح کا کوئی فورم ،میری ہر جگہ کوشش ہے
کہ میں اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو حکومتی ایوانوں تک پہنچاﺅں ۔انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہو جائیں گے اور وہ اوورسیز میں پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔