73

رقم مبلغ 16000 چھیننے والے ملزمان 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار

رقم مبلغ 16000 چھیننے والے ملزمان 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر) رات 3:45پر مانسہرہ غازی کوٹ کھیتاں دا گلا کے پاس دو گاڑیوں کو روک کر اسلحہ کی نوک پر رقم مبلغ 16000 چھیننے والے ملزمان 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار۔تفصیلات کےمطابق نوید ولد شمریز سکنہ ایبٹ آباد اور نزاکت نے تھانہ صدر میں رپورٹ درج کرائ




کہ رات 3:45پر بمقام کھیتاں دا گلہ ہم سے اسلحہ کی نوک پر 16000روپے چھین لئیے گئیے ہیں۔رپورٹ پر تھانہ صدر میں 382ppc کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئ۔اور 24گھنٹے کے اندر اندر ملزمان ملک سعد ولد ملک سہراب سکنہ غازیکوٹ
طفیل ولد ولی جان




منصف ولد محمد فرید سکنہ اوگرہ
محمد عمزہ ولد محمد صدیق سکنہ غازیکوٹ کو گرفتار کر لیا ملزمان سے لوٹی گئ رقم 16000




01پستول 18کارتوس اور واردات میں استعمال ہونے والے مہران گاڑی نمبری LXF1768بھی برآمد کرلی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں