112

مردان پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری، سُودی لین دین میں ملوث دو ملزمان گرفتار

مردان پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری، سُودی لین دین میں ملوث دو ملزمان گرفتار

مردان (شاہ بابا حبیب عارف بیوروچیف)مردان پولیس کی جانب سے سُود خوری، انڈ رپلئے اور لینڈ مافیا کیخلاف قائم کئے گئے ” سپیشل ڈیسک“ کے ثمرات سے عوام مستفید ہونے لگے، سُود خوری کیخلاف درج کئے گئے




درخواستوں پر مردان پولیس کی کامیاب کاروائیاں جاری، سُودی لین دین میں ملوث دو ملزمان گرفتارکئے گئے۔مردان: تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کا سُود، لینڈ مافیا کیخلاف پولیس اسسٹنس لائنز میں قائم کئے گئے ”سُود، انڈ پلئے، لینڈ مافیا سپیشل ڈیسک“ میں عوام الناس نے سُود خوری میں ملوث عناصر کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں پرتین ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے




جن میں تھانہ رستم پولیس ایس ایچ او عبدالحکیم خان نے کاروائیاں کرتے ہوئے سُودی لین دین میں ملوث مشہور زمانہ صفدر علی ولد میر احمداور ممتاز ولد عظیم خان ساکنان سرخ ڈھیری کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا۔ سُود، انڈر پلئے اور لینڈ مافیا کے جال میں پھنسے ہوئے




متاثرہ افراد بلا خوف و جھجک مذکورہ قائم کئے گئے سپیشل ڈیسک میں ان گھناؤنے دھندوں میں ملوث عناصر کے خلاف اپنی شکایات درج کرائیں تاکہ ان کالے بھیڑ یوں کیخلاف قانونی کاروائیاں عمل میں لاکر اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا سکیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں