49

افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی

افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی

پاک افغان سرحد پر  پاکستان اور افغانستان کی سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 فوجی جوانوں اور ایک خاتون سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے۔ 





پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے چترال کےگاؤں اروندو کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور افغان ضلع ناری سے مارٹرز اور بھاری مشین گن سے فائرنگ کی۔




 آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغان فورسز کی فائرنگ سے 6 فوجی اہلکار اور خاتون سمیت 5 عام شہری زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کندکسی اور دلبر کو مؤثر طور پر نشانہ بنایا اور چیک پوسٹوں کو تباہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عسکری سطح پر رابطے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ رک گیا۔




یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج باڑ لگانے کے کام میں مصروف ہے اور اس دوران اٖفغانستان کی جانب سے متعدد بار شرپسندوں نے فوجی جوانوں کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں کئی جوان شہید ہوچکے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں