موٹروے پر گاڑی میں فحش حرکات پر مقدمہ درج
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )موٹروے پر گاڑی میں فحش حرکات پر مقدمہ درج موٹروے پر گاڑی میں فحش حرکات کرنے والوں کے خلاف کوٹ مومن پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ فحش حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، مقدمہ موٹر وے پولیس کے بیٹ افسر خضر حیات کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
خضر حیات نے پولیس کو بتایا ہے کہ چلتی گاڑی میں فحش حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، یہ واقعہ ان کی بیٹ میں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی بلیو ایریا اسلام آباد کے دانش نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے، جبکہ مقدمے میں نامعلوم خاتون کو بھی ملزم ٹھہرایا گیا ہے،
فحش حرکات کا یہ مقدمہ زیرِ دفعہ 294 درج کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سڑک پر چلتی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر ایک جوڑا نازیبا حرکات کر رہا تھا کہ اسی دوران پیچھے آنے والی گاڑی میں موجود شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کردی۔ یہ ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد وائرل ہو گئی،
جس پر لوگوں نے شدید تنقید کی۔ بظاہر یہ ویڈیو ابتدا میں ایک ٹویٹر صارف نے شیئر کی تھی، جسے اس نے بعد میں ڈیلیٹ کردیا لیکن اس سے قبل ہی لوگوں نے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کر دی