Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ممتاز انقلابی

صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ممتاز انقلابی

صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ممتاز انقلابی

ترنول (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)صحافیوں اور وکلاء کا عوامی خدمت میں اہم رول ہے۔صحافیوں کا ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار سرپرستِ اعلیٰ ترنول پریس کلب اسلام آباد و انٹر نیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان کے صدر ممتاز انقلابی نے آرٹس کونسل میں ترنول پریس کلب کے زیرِاہتمام منعقدہ تقریب حلف برداری لیگل ونگ سے خطاب میں کیا۔





ممتاز انقلابی نے کہا کہ صحافیوں کوکسی میدان میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ترنول پریس کلب اظہر حسین قاضی نے کہا کہ صحافیوں کو عملی میدان میں اس وقت پریشانی ہوتی ہے جس وقت نہتے صحافی کا قلم منشیات فروشوں،قبضہ مافیا اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف اٹھتا ہے





تو صحافی کو تھریٹ کیا جاتا ہے اس لیئے قانونی معاونت ضروری ہے جو قدم آج ترنول پریس کلب نے اٹھایا۔صدر رواج عدنان برّی نے کہا کہ ترنول پریس کلب کا لیگل ونگ بنانا احسن قدم ہے۔ربجا کے صدر نثار احمد نے کہا کہ علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے اور صحافیوں کو اکٹھا کرنے میں ترنول پریس کلب کاہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔





ڈائریکٹر ای لائبریری ملک شیر افضل نے کہا کہ معاشرہ میں شعور اجاگر کرنے میں صحافیوں کا رول اہم ہے۔اخبار فروش یونین راولپنڈی کے صدر عقیل احمد عباسی نے کہا کہ اکثر تنظیموں میں قائدین کے احترام کا فقدان پایا جاتا ہے۔لیڈر کی خوبی کو لے کر چلیں نہ کہ بے جا ٹانگیں کھینچی جائیں۔




روزنامہ جہاں سچ کے چیف ایڈیٹر ملک شکیل خان نے کہا صحافت کی بنیا د سچ پر ہے کیونکہ یہ پیغمبروں کا وصف ہے لیگل ایڈوائزر ترنول پریس کلب امیر حسن شاہ ایڈووکیٹ اور ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم مشکور ہیں کہ ہمیں ترنول پریس کلب کا لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے۔




دی گئی اہم ذمہ داری کو بطریقِ احسن سر انجام دیں گے۔چیئرمین گورننگ محمد اسحاق عباسی نے کہا کہ ترنول پریس کلب نے اپنے پلیٹ فارم سے ہمیشہ حق کی آواز کو بلند کیا ہے۔سینئر نائب صدر رفعت علی قیصر نے کہا کہ مثبت صحافت وقت کی اہم ضرورت ہے۔افضل جوئیہ ایڈووکیٹ نے کہا




کہ وکالت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ تقریب میں سرپرست ترنول پریس کلب و صدر قومی امن کمیٹی پنجاب سرفراز گجر،سیّد عبید اللہ ایڈووکیٹ،سہیل خورشید ایڈووکیٹ،اسد عباس ایڈووکیٹ،سینئر نائب صدر رواج ایاز خان،جنرل سیکرٹر ی ربجا شمیم آراء،سابق صدر ترنول پریس کلب




راجہ ارم شہزاد،راجہ محمد شبیر،یسٰین بلوچ،ذوالفقار علی،شیخ شہزاد،پروفیسر ڈاکٹر مغل دین،محسن مہربان،عطا الرحمن،فضل دین،محبوب لون،محمد افضل،نصیر احمد،خرم شہزاد، افتخار خٹک و دیگر نے شرکت کی۔




مقرر کردہ لیگل ایڈوائزرز سے حلف وفاداری لیا گیا۔جنرل سیکرٹری ترنول پریس کلب بدر منیر چوہدری نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے اور آخر میں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔




Exit mobile version