Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

کوئی پہنچے یا نہ پہنچے ہم تو آزادی مارچ کیلئے پہنچ گئے، سربراہ اے این پی

کوئی پہنچے یا نہ پہنچے ہم تو آزادی مارچ کیلئے پہنچ گئے، سربراہ اے این پی

کوئی پہنچے یا نہ پہنچے ہم تو آزادی مارچ کیلئے پہنچ گئے، سربراہ اے این پی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اسفند یار ولی کی قیادت میں آزادی مارچ میں شرکت کیلئے اسلام آباد کے این  9 گراؤنڈ پہنچ گئی۔





اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے آج 31 اکتوبر کو جلسے کی تاریخ تھی جس کا فیصلہ رہبر کمیٹی نے کیا تھا، کوئی پہنچے یا نہ پہنچے اے این پی پہنچ گئی۔





 

اسفند یار ولی نے کہا کہ اپوزیشن میں کوئی گڑ بڑ یا اختلاف نہیں ہے، جلسے کا فیصلہ رہبر کمیٹی نے کرنا تھا، رہبر کمیٹی نے ہمیں نہیں بتایا کہ آج جلسہ نہیں ہوگا ، ہمیں آج کا بتایا گيا تھا اور ہم اپنے کارکن لے کر پہنچ گئے ہیں اور آج ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کرائيں گے۔




تیزگام سانحے پربات کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ جب بھی ایک خاص شخص ریلوے کا وزیر بنتا ہے ٹرین ٹریک پر نہیں چلتی۔





خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کا آزادی مارچ بھی اسلام آباد پہنچ رہا ہے جہاں اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف احتجاجی جلسہ کریں گی البتہ آج ہونے والے تیز گام سانحے کے بعد یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ اپوزیشن نے آج کا جلسہ منسوخ کردیا ہے تاہم مولانا فضل الرحمان نے واضح طور پر یہ کہہ دیا ہے کہ نہ جلسہ منسوخ ہوا ہے اور نہ دھرنا ، کارکن شیڈول کے مطابق اسلام آباد پہنچیں۔




یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو کراچی سے آزادی مارچ کا آغاز کیا تھا اور 31 مارچ یعنی کو انہیں اسلام آباد پہنچنا ہے




Exit mobile version