قصورضلع بھر میں کم عمر رکشہ ڈرائیور اور موٹر سائیکل سواروں کی بھرمار
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف)قصورضلع بھر میں کم عمر رکشہ ڈرائیور اور موٹر سائیکل سواروں کی بھرمار ہے جو آئے دن حادثات کا باعث بن رہے ہیں ان حادثات میں کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوچکی ہیں
کئی گھروں کے واحد کفیل اور ماﺅں کے لخت جگر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں متعدد بار اخبارات میں اس حوالے سے خبریں بھی شائع ہوئیں لیکن انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہ رینگی ۔
مشرف حکومت نے حادثات میں کمی کے لیے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کامحکمہ متعارف کروایا لیکن پٹرولنگ پولیس والے بھی پنجاب پولیس کی ڈگر پر چل پڑے ہیں ایک مخصوص جگہ پر ناکہ لگا کر دڑاھی سیدھی کرتے ہیں
اور رفو چکر ہوجاتے ہیں ۔ شریف شہریوں کے ساتھ بدتمیزی معمول بن چکی ہے عوامی و سماجی حلقوں کا ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ