Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ضلع مانسہرہ میں امن وآمان کی فضاء کو قائم رکھنے کےلئیے تمام محکموں کو مل جل کر کام کرنا ہوگاڈی۔پی۔او مانسہرہ

ضلع مانسہرہ میں امن وآمان کی فضاء کو قائم رکھنے کےلئیے تمام محکموں کو مل جل کر کام کرنا ہوگاڈی۔پی۔او مانسہرہ

ضلع مانسہرہ میں امن وآمان کی فضاء کو قائم رکھنے کےلئیے تمام محکموں کو مل جل کر کام کرنا ہوگاڈی۔پی۔او مانسہرہ

مانسہرہ(ابراراحمد سٹی رپورٹر)ضلع مانسہرہ میں امن وآمان کی فضاء کو قائم رکھنے کےلئیے تمام محکموں کو مل جل کر کام کرنا ہوگاڈی۔پی۔او مانسہرہڈی۔آئ۔جی ہزارہ مظہر الحق کاکاخیل صاحب کی خصوصی ہدایات پر ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان کی ضلع مانسہرہ کے تمام انتظامی محکموں کے افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ۔




تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے تمام سرکاری محکموں کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس۔پی انوسٹی گیشن مانسہرہ محمد عارف جاوید اور ڈی۔ایس۔پی ہیڈکواٹرز بشیر احمد کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات ، محکمہ وائلڈ لائف ، محکمہ ہیلتھ ،آثار قدیمہ ،




معدنیات ، محکمہ سوئ گیس و بجلی ، ٹی۔ایم۔اے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی۔پی۔او مانسہرہ زیب اللہ خان نے تمام افسران کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ




ضلع میں مختلف قسم کے مافیا گروپس سرگرم ہورہے ہیں جو عوام کے لئیے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔ جن کے خلاف انتظامی محکموں کے ساتھ مل کر سخت قانونی کاروائ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔اس آمر میں تمام محکموں کو پولیس کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔اور مانسہرہ پولیس تمام محکموں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔انکامزید کہنا تھا کہ انتظامی محکموں میں




اگر کسی بھی محکمے نے کسی شخص کےخلاف قانونی کاروائ عمل میں لانی ہوئ اور انھیں کسی بھی وقت محکمہ پولیس کی خدمات درکار ہونگی تو مانسہرہ پولیس انکےساتھ ہر قسم کے تعاون کے لئیے ہر وقت تیار رہے گی۔




Exit mobile version