101

پاکستان نے جموں و کشمیر کے سیاسی بھارتی نقشے کو مسترد کر دیا

پاکستان نے جموں و کشمیر کے سیاسی بھارتی نقشے کو مسترد کر دیا

پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری  جموں و کشمیر کے  سیاسی نقشے کو مسترد کر دیا۔




ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ بھارتی وزارت داخلہ نے سیاسی نقشوں میں گلگت بلتستان اور کشمیر کو اپنا علاقہ ظاہر کیا ہے ، ہم  بھارت کے اس سیاسی نقشے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی سیاسی نقشے غلط، غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں لہذا پاکستان اقوام متحدہ کے نقشوں سے مطابقت نہ رکھنے والے بھارتی نقشوں کو مسترد کرتا ہے۔




ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کے ایسے اقدامات کشمیریوں سے ان کا حق خودارادیت چھین نہیں سکتے اور نہ ہی اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔




یاد رہے کہ بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 ختم کر کے جموں و کشمیر اور لداخ کو زبردستی بھارتی یونین کا حصہ بنا دیا تھا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں